کیا وضو کرتے وقت، وضو کے اعضاء کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ مطمئن ہو سکوں کہ کوئی چیز چپکی ہوئی تو نہیں ہے؟
تمام مراجع عظام: ضروری نہیں ہے لیکن یہ احتمال ہو کہ کوئی چیز چپکی ہوئی ہے اور لوگ بھی یہی احتمال دیتے ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپنے آپ کو وسواس میں ڈالیں. البتہ وہ افراد جو رنگ کرتے ، پیٹینگ کرتے ہیں، ان کے لئے ضروری ہے کہ اپنے آپ کو چِک کریں۔
ضمناً: بال پِن کی سیاہی بھی دیکھیں اگر مانع وضو ہے تو وضو کرنے سے پہلے اس کو صاف کریں تاکہ پانی جلد تک پہنچ جائے۔
توضيح المسائل مراجع، م 293 ؛ وحيد، توضيح المسائل، م 299 و نورى، توضيح المسائل،م 294۔