۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
حق الناس

حوزہ|اگر بچےاجازت کے بغیر کسی کے مال سے استفادہ کریں تو والدین کو چاہیئے کہ پہلی ہی فرصت میں  ادا کریں، اور بچوں کو بتائیں کہ بغیر اجازت کے کسی چیز کو نہیں اٹھاتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بچے اور حق الناس

والدین کے فرائض میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے بچوں کو حق الناس کے بارے آگاہی دیں۔

اس بارے میں چار نکِات ہیں:

1️⃣ بچے کہ جنہوں نے بالغ ہونے سے پہلے کسی کے مال کو نقصان پہنچایا ہے تو والدین ذمہ دار ہیں اور بالغ ہونے کے بعد خود بچے ذمہ د ار ہوں گے۔

2️⃣ اگر بچےاجازت کے بغیر کسی کے مال سے استفادہ کریں تو والدین کو چاہیئے کہ پہلی ہی فرصت میں ادا کریں، اور بچوں کو بتائیں کہ بغیر اجازت کے کسی چیز کو نہیں اٹھاتے۔

3️⃣ اگر بچے نے کسی آدمی کا مال اٹھایا ہے ، تو ضروری ہے اگر مال موجود ہے تو مالک کو واپس کیا جا ئے یا جس کا مال ہے اس سے اجازت لے، یا مالک سے بخشوائے۔

4️⃣ جھگڑوں میں یا کھیلتے وقت کسی کو نقصان پہنچائے ، تو اس سلسلے میں بچہ پر ہی ذمہ داری ہوگی اگر کوئی امکان نہیں ہو تو ضروری ہے کہ حاکم شرح سے رجوع کیا جائے اور ردّ مظالم سے ادا کیا جائے ۔

منابع:
۱۔ استفتائات سبحانی ج ۲ ص ۳۶۳ س ۱۱۰۳ و ۱۱۰۷
۲۔ استفتائات بہجت ج ۴ ص ۵۸۴۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .