جمعہ 27 دسمبر 2024 - 04:30
احکام شرعی | تجارت میں حلال و حرام کے مسائل سیکھنے کی اہمیت!

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے "تجارت میں حلال و حرام کے مسائل سیکھنے کی اہمیت!" کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے "تجارت میں حلال و حرام کے مسائل سیکھنے کی اہمیت!" کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

* تجارت میں حلال و حرام کے مسائل سیکھنے کی اہمیت!

سوال: ایک تاجر کے لئے حلال و حرام کے مسائل سیکھنا لازم ہے؟

جواب: جی ہاں! ایک تاجر کے لئے مناسب ہے کہ خرید و فروخت کے سلسلے میں جن مسائل کا عموماً سامنا کرنا پڑتا ہے ان کے احکام سیکھ لے بلکہ اگر مسائل نہ سیکھنے کی وجہ سے کسی واجب حکم کی مخالفت کرنے کا اندیشہ ہو تو مسائل سیکھنا لازم و ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha