نیا سال
-
سال ۱۴۰۳ ہجری شمسی کا آغاز:
20 لاکھ سے زیادہ زائرین نے حرم امام رضا (ع)میں اپنے نئے سال کا آغاز کیا
حوزہ/ سال 1403 ہجری شمسی کے پہلے دن تحویل سال تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حرم امام (ع) رضا کی زیارت کی اور حرم کے ثقافتی پروگراموں سے مستفید ہوئے۔
-
ایرانی صدر کی آیت اللہ نوری ہمدانی سے ٹیلیفونک گفتگو
حوزہ/ صدر مملکت ایران حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے نئے ہجری شمسی سال کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
-
1403 ہجری شمسی کے پیغام نوروز میں رہبر معظم نے غزہ میں جاری جرائم کو سال کا تلخ ترین واقعہ قرار دیا:
اللہ تعالی سے التجا ہے کہ ملت ایران اور تمام مسلم اقوام کے لئے شیریں تغیرات مقدر فرمائے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1403 کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا جس میں آپ نے بیتے سال کے اہم ملکی اور بین الاقوامی واقعات کی جانب اشارہ کیا اور نئے سال کے لئے نعرہ معین کیا۔
-
امام علی علیہ السلام نے کیوں فرمایا کہ ماہ رمضان سے سال کا آغاز ہوتا ہے؟
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے کہا: کیوں امام علیہ السلام نے رمضان کو سال کا پہلا مہینہ قرار دیا ؟ جب کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہجری قمری سال کا پہلا مہینہ محرم ہے اور محرم سے سال کی شروعات ہوتی ہے، اس سوال کا جواب سید بن طاؤوس نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں دیا ہے۔
-
سربراہ حوزہ علمیہ کے خط کے جواب میں ویسٹ منسٹر کے آرچ بشپ اور انگلینڈ اور ویلز کے کیتھولک بشپس کی کانفرنس کے صدر کا خط
حوزہ/ نئے سال کے موقع پر حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ویسٹ منسٹر کے آرچ بشپ اور انگلینڈ اور ویلز کے کیتھولک بشپس کی کانفرنس کے صدر کے نام مبارکبادی کا پیغام بھیجا تھا جس کا جواب موصول ہوا ہے۔
-
نیا سال یاد شہداء کے ساتھ؛ لاہور میں سالانہ شہداء فیسٹیول کا انعقاد +تصاویر
حوزہ/ شہداء فیسٹیول ان شہداء سے تجدید عہد کرنے اور نصرت امام زمانہ (عج) کا علم بلند کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) میں 100 غیر ایرانی زائرین نے اپنے نئے سال کا آغاز کچھ اس طرح کیا
حوزہ/ نئے سال 2024 کے موقع پر 100 غیر ایرانی زائرین نے حرم امام رضا علیہ السلام کے مہمان بنے اور اس نئے سال کا آغاز زیارت امام رضا علیہ السلام کے ذریعہ سے کیا۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
دعا ہے نیا سال اس ملک کی خوشحالی اور عوامی امنگوں کی تکمیل کا سال ہو
حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے دنیا بھر میں بسنے والے تمام باضمیر انسانوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
-
ان حالات میں فلسطینیوں کو کیسے کہیں کہ نیا سال مبارک ہو!
حوزہ/ اس وقت دنیا بھر میں نئے سال کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، اس صورت حال میں کیا فلسطینیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی جا سکتی ہے؟
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
سال نو کا آغاز خود احتسابی اور آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کے ساتھ کیا جائے
حوزہ / سال 2023ء گزر چکا مگر آج بھی فلسطین کے مظلوم آزادی کی تمنا کے ساتھ ظلم کے خاتمے کے منتظر ہیں۔ انسانیت کے لئے اس سال کا آغاز سوگوار ہے، وہ دن دور نہیں جب ظلم کا خاتمہ اور عدل کا نظام قائم ہو گا۔
-
سال نو ٢٠٢٤ اور ہم
حوزہ/ نیا سال ہمیں دینی اور دنیوی دونوں میدانوں میں اپنا محاسبہ کرنے کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ ہماری زندگی کا جو ایک سال کم ہو گیا ہے اس میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ ہمیں عبادات، معاملات، حلال و حرام، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے میدان میں اپنی زندگی کا محاسبہ کر کے دیکھنا چاہیے کہ ہم سے کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں؟
-
نئے سال کے موقع پر غزہ کے بچوں کی آرزو؛ فلسطین کی آزادی اور بمباری کا خاتمہ
حوزہ/ ئے سال کے آغاز میں صرف ایک دن باقی ہے اور آج غزہ کی پٹی پر جاری صیہونی حکومت کے بے دریغ فضائی اور زمینی حملوں کو 85 دن گزر چکے ہیں، ان حملوں میں 21,110 شہید اور 55,243 زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔
-
نیا سال مناؤ مگر تعلیمات اسلامی کا خیال رہے، ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا
حوزہ/ صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین: والدین اپنے جوانوں کو علوم آل محمد علیھم السلام سے آراستہ کریں کیونکہ جوانی کاعلم پتھرکی لکیرکی طرح ہوتاہے جب یہ علوم آل محمد علیھم السلام سے آراستہ ہونگے تو پھر انھیں کوئی ولایت اہلبیت علیھم السلام سے ہٹا نہیں سکتا اور ان کے صحیح عقیدوں پر حملہ آور نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ پہلے ہی سے صحیح عقائد اور علوم آل محمد علیھم السلام سے آشنا ہوچکے ہیں۔
-
علامہ سید شیدا حسین جعفری؛
نئے عیسوی سال کا آغاز ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تبلیغی جہاد اور بے مثال خلوص کی یاد دلاتا ہے
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر: حضرت عیسیٰ علیہ السلام توحید اور انسانی نجات کے علمبردار ہیں۔ نئے عیسوی سال کا آغاز ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تبلیغی جہاد اور بے مثال خلوص کی یاد دلاتا ہے۔
-
پاکستان نے غزہ سے اظہار ہمدردی کے لئے سال نو کی تقریبات پر پابندی لگا دی
حوزہ/ پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اس سال غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس ملک میں نئے سال کی تقریبات نہیں منائی جائیں گی۔
-
حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی:
نئے سال کے موقع پر عالمی برادری اور تمام لوگ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے کوشش کریں
حوزہ/ ایران کے صدر نے کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانس کو پیغام بھیج کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت انسانی معاشروں کو بہت سے بڑے مسائل درپیش ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کا حملہ ہے۔
-
اپنی روح منور کرنا ہے تو کثرت سے صلوات کا ورد کریں: حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) نے ایرانی سال کے آخری دن (۲۰ مارچ) کو حرم میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: روایت کے مطابق صلوات پڑھنے سے انسان کی روح اور دل اور منور ہو جاتے ہے، لہذا جس کا دل منور ہوگا وہی جنت میں جائے گا۔
-
دعا ہے نیا سال پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام لائے اور ملک دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے: علامہ راجہ ناصر عباس
حوزه/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نئے سال کے آغاز پر وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کی خصوصی دعا کی ہے۔
-
نائیجیریا کی ریاست’ کانو‘ میں ویٹیکن کے نمائندے سے شیخ زکزاکی کے نمائندے کی ملاقات
حوزہ/ نئے سال کے موقع پر نائجیریا کی ریاست کانو میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے نمائندے شیخ دالحو عبدالمومن نے اس خطے میں ویٹیکن کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
نیا سال کردار سازی اور خواب غفلت سے بیداری کا سال ہو: حجۃ الاسلام سیدمحمود حسن رضوی
حوزہ/امیدکرتے ہیں کہ یہ سال ظہور امام زمانہ (عج) اور تعمیر جنت البقیع کا سال ہو، ساتھ ہی کردار سازی خواب غفلت سے بیداری، وبا سے نجات اور عالمی سطح پر خوشحالی کا سال ہو۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا نئے عیسوی سال2023 کے آغاز پر پیغام:
سال نو کا آغاز خود احتسابی کے ساتھ آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کے ساتھ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عشروں سے عوام امن، امیدوں کی بار آوری، یکساں حقوق و انصاف کے منتظر ، کب خوشحالی کی نوید کا سورج طلوع اور غربت و افلاس و بدامنی کا سورج غروب ہوگا۔
-
آیۃ اللہ اعرافی کے تہنیتی پیغام پر کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے دفتر کا جواب
حوزہ/ عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دفتر نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور نئے سال کی آمد کے موقع پر آیت اللہ اعرافی کے مبارکبادی پیغام کا جواب دیا۔
-
لکھنؤ؛ غریبوں کو نئے کپڑے، کمبل و مٹھائی کھلا کر نئے سال کی مبارکباد پیش کی گئی
حوزہ/ تنظیم کے سید رضا رضوی اپنی ٹیم (ہیلپنگ ہینڈس )کے ساتھ رات قریب آٹھ بجے گرم نئے کپڑے، کمبل اور کھانا لے کر نکلے اور سرد رات میں سڑک کے کنارے رات گزارنے والے لوگوں کو گرم کپڑے پہنا کر، انہیں کمبل اڑھا کر نئے سال کی مبارکباد دی۔ ٹیم نے غریبوں کو نئے سال کی خوشی میں مٹھائی بھی بانٹی ۔
-
نیا سال ایسے بھی منائیں؛
اکیسویں صدی کا اکیسواں سال بھی گزر گیا
حوزہ/ 31 دسمبر کی رات کو اگر جاگنا اور شب داری کرنا ہی ہے تو اس انداز میں جا گیں کہ پوری رات شکر پروردگار ، استغفار اور دعاؤں میں بسر ہو
-
حضرت عیسی (ع) کی ولادت اور نیا سال 2022 مبارک ہو
حوزہ/ روایت کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام 25 دسمبر کو مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت لحم میں پیدا ہوئے۔ اس مناسبت پر حوزہ علمیہ ایران کا ترجمان حوزہ نیوز ایجنسی اپنے تمام سامعین، ناظرین اور قارئین کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔
-
حضرت عیسیٰ ؑ پر ایمان عقیدہ نبوت میں شامل، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ خدایا! امام زمانہ علیہ السلا م کے ظہور میں تعجیل فرما ، تا کہ وہ نماز برپا ہو جسمیں ہمارے مولا امام ہوں اور جناب عیسیٰ علیہ السلام مقتدی ہوں اور دنیا پر حقیقت واضح ہو جائے۔ آمین
-
روضہ امام علی رضا (ع) میں عید نوروز کا جشن اور دعا و نیائش کا پروگرام
حوزہ/ حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں عید نوروز اور نئے ایرانی سال کے آغاز کا خصوصی پروگرام حرم مطہر کے نقاروں کی دلنشین آواز سے ہوا، جشن کے اس پروگرام میں زائرین اور مجاورین نے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ شرکت کی ۔
-
جشن نوروز
حوزہ/ نو روز فارسی زبان کے دو الفاظ نو اور روز سے نکلا ہے، جس کا مطلب نئے دن سے لیا جاتا ہے۔ یعنی سال کا نیا دن۔ یہ تہوار ماہ بہار کے پہلے دن کی نشاندہی کرتا ہے۔
-
آیتوں اور روایتوں کی روشنی میں عید نوروز
حوزہ/ نوروز کا دن وہ دن ہے جب خداوند عالم نے اپنے بندوں کے ساتھ عہد کیا تھا کہ وہ اس کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ شراکت نہیں کریں گے اور انبیاء اور ائمہ (ع) پر ایمان لائیں گے۔
-
ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم کی مدد کرنا کردار معصومین (ع) ہے، امام جمعہ کینبرا
حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ۲۰۲۱ انشاء اللہ مظلوموں اور محروموں کا سال ہے ظالم حکمرانوں کا سورج غروب ہو چکا ہے مظلوم کی آواز استعماری اور طاغوتی ایوانوں تک پہنچ چکی ہے جو غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر سیاست کر رہے تھے۔