حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے "پالتو کتے کے بال کی نجاست" کے حوالے سے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
* گھریلو کتے کے بال: کیا یہ نجس ہیں؟
سوال: کیا گھریلو کتے کے بال دھونے کے بعد بھی نجس رہتے ہیں؟ ان بالوں کو پاک کرنے کے لئے دھونے کے علاوہ کیا کیا جا سکتا ہے؟ اگر یہ بال گھر کے دوسرے حصوں یا کپڑوں تک پہنچ جائیں تو نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کتے کے بال خود کتے کی طرح نجس ہیں اور دھونے سے پاک نہیں ہوتے۔ اس جگہ کو پاک کرنے کے لئے جہاں ان بالوں کے ساتھ نم رطوبت کا رابطہ ہوا ہو، پہلے کتے کے بال کو وہاں سے صاف کریں اور پھر اس جگہ کو دھویا جائے۔