حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے "وضو کرتے وقت ہاتھ اور چہرے پر لوشن یا کریم کا کیا حکم ہے" کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
* وضو کرتے وقت ہاتھ اور چہرے پر لوشن یا کریم کا حکم
سوال: اگر ہاتھ اور چہرہ پر لوشن یا کریم لگی ہو تو کیا وضو سے پہلے صابن سے دھونا ضروری ہے؟
جواب: اگر اس میں تیل یا تری جو وضو کے دوران پانی کو جلد تک پہنچنے میں رکاوٹ ہوتی ہے موجود نہ ہو تو اس کو صابن سے دھونے کی ضرورت نہیں ہے ورنہ دھونا ہوگا۔