حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے " شادی کے سلسلہ میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ " کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
* شادی کے سلسلہ میں شریعت کا حکم!
سوال: شادی کے سلسلہ میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب: اسلامی شریعت کے مطابق شادی میں سختی نہ کی جائے، شادی کو آسان بنایا جائے تاکہ جو شادی کرنا چاہے اس کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ فرد اور سماج کو گناہ، بے دینی اور غیر اخلاقی مفاسد سے بچایا جائے۔ شادی کو مہنگا کرنا قابل مذمت ہے اور اس کے سنگین نتائج ہیں۔