۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024

مغفرت

کل اخبار: 14
  • فضیلت دعائے مجیر +آڈیو

    فضیلت دعائے مجیر +آڈیو

    حوزہ/ کفعمی نے بلد الامین اور مصباح میں اس دعا کو ذکر کیا ہے اور اس کے حاشیہ پر اس کی فضیلت کی جانب اشارہ کیا ہے اور یہ کہا ہے جو شخص اس دعا کو ماہ مبارک کے ایام بیض میں (ماہ رمضان کی 13، 14 اور 15 کو) پڑھے تو اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے چاہے وہ بارش کے قطرات اور درختوں کے پتے اور ریگستان کی ریت کے برابر ہوں۔مریض کی شفا اور مالداری اور قرض کی ادائیگی اور غم دور کرنے کے لئے مفید ہے۔

  • صرف خدا لائق عبادت ہے: مولانا سید رضا حیدر زیدی

    صرف خدا لائق عبادت ہے: مولانا سید رضا حیدر زیدی

    حوزہ/ پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآبؒ لکھنؤ نے مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دین نے ہمیں حکم دیا ہے کہ جس طرح ہم اپنے زندہ عزیزوں کو نہ بھولیں اسی طرح جو اس دنیا میں نہیں ہیں ان کو بھی نہ بھولیں۔ اپنے مرحومین کو یاد رکھیں انکو ایصال ثواب کریں ، انکی مغفرت کی دعا کریں ۔ یاد رکھیں کہ ہمارے مرحومین ہم سے خیر کی امید رکھتے ہیں ، ہمارا ایصال ثواب اور انکے لئے کار خیر انکی خوشنودی کا سبب ہوتا ہے۔

  • عیدالفطرسب سےبڑی عید، حجۃ الاسلام والمسلمین حجتیان

    عیدالفطرسب سےبڑی عید، حجۃ الاسلام والمسلمین حجتیان

    حوزہ/ عید میں کیا کرنا چاہئے؛ عید کے دن وہ اعمال انجام دینا چاہیے جو اھلبیت علیھم السلام سے نقل ہوئے ہیں جیسےغسل شب عید، زیارت اور تاکید کی گئی ہے کہ شب عید الفطر شب داری کرے اور رات عبادت میں بسر کرے اور مفاتیح الجنان میں شیخ عباس قمی نےلکھا ہےکہ شب عید شب قدر کی طرح ہے اوراسکی فضیلت بھی شب قدروالی فضیلت ہے۔

  • شب عید

    شب عید

    حوزہ/ ہم شب عید اپنے گناہوں اور کوتاہیئوں کا اعتراف اور اقرار کرتے ہوئے خدا سے کہیں کہ میرے اللہ ہم نے جو کوتاہی کی ہے، غفلت کی ہے، سستی کی ہے، گناہ کیا ہے، تیری نافرمانی و معصیت کی ہے میری ان ساری چیزوں کو معاف فرما اس لئے کہ تو بہت ہی کریم و مہربان ہے۔

  • فضیلت دعائے مجیر

    فضیلت دعائے مجیر

    حوزہ/ کفعمی نے بلد الامین اور مصباح میں اس دعا کو ذکر کیا ہے اور اس کے حاشیہ پر اس کی فضیلت کی جانب اشارہ کیا ہے اور یہ کہا ہے جو شخص اس دعا کو ماہ مبارک کے ایام بیض میں (ماہ رمضان کی 13،14 اور 15 کو) پڑھے تو اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے چاہے وہ بارش کے قطرات اور درختوں کے پتے اور ریگستان کی ریت کے برابر ہوں۔مریض کی شفا اور مالداری اور قرض کی ادائیگی اور غم دور کرنے کے لئے مفید ہے۔

  • ماہ خدا ماہ بندگان خدا

    ماہ خدا ماہ بندگان خدا

    حوزہ/ افق پر نمودار چاند نے اعلان کر دیا کہ اللہ کا مہینہ رحمت و برکت اور مغفرت کے ساتھ آگیا۔ وہ مہینہ آگیا جس کو اللہ نے تمام مہینوں پر کرامت، شرافت اور فضیلت عطا کی ہے۔

  • شب قدر کے قابل قدر لمحات سے استفادہ نہ کرنا ناشکری ہے، تقی عباس رضوی

    شب قدر کے قابل قدر لمحات سے استفادہ نہ کرنا ناشکری ہے، تقی عباس رضوی

    حوزہ/ حجت الاسلام تقی عباس رضوی نے بیان کیا : شب قدر کی اہمیت و عظمت کو سمجھنے کے لئے یہی کافی ہے کہ خداوندعالم نے اسکی فضیلت کو بتانے کے لئے مستقل طور پر ایک مکمل سورہ الگ سے نازل کیا ہے ۔

  • شب قدر

    شب قدر

    حوزہ/ شب قدر کی ہم جتنی بھی قدر کریں کم ہے، شب قدر گناہوں کے اقرار کی شب ہے اس لئے کہ جب بندہ گناہوں کو اقرار کرتا ہے اور خدا سے بخشش چاہتا ہے تو خدا بخش دیتا ہے، شب قدر بہترین موقع ہے برائیوں کو نیکیوں سے بدلنے کا۔

  • دعائے مجیر بیماریوں سے شفایابی و مشکلات سے خلاصی، مولانا محمد معراج رنوی

    دعائے مجیر بیماریوں سے شفایابی و مشکلات سے خلاصی، مولانا محمد معراج رنوی

    حوزہ/ اگر کسی کے گناہ صحرا کے ریت کے مساوی بھی ہوں تو دعائے مجیر کی توسل سے بخش دئیے جائیں گے۔ ساتھ ہی قرض کی ادائیگی وتمامی رنج وآلام سے مرخصی اور مشکلات ازدواجی کیلئے انتہائی مفید و موثر نیز جملہ حاجات کی برآوری اس دعا کے ذریعہ ممکن ہے۔   

  • رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا

    رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا

    حوزہ/ اے معبود! میرے لئے اس مہینے میں، اپنی وسیع رحمت میں سے، ایک حصہ قرار دے، اور اس کے دوران اپنے تابندہ برہانوں سے میری راہنمائی فرما۔

  • انسان کو رحمت کے ساتھ برکت اور مغفرت کی بھی ضرورت ہے، حجۃ الاسلام سید جواد الموسوی

    انسان کو رحمت کے ساتھ برکت اور مغفرت کی بھی ضرورت ہے، حجۃ الاسلام سید جواد الموسوی

    حوزہ/ ماہ رمضان نعمتوں کا مجموعہ ہے اس ماہ میں سحر کے وقت خدا کی عنایتوں کو انسان سمیٹتا ہے، روزہ خدا سے اخلاص کی نشانیوں میں سے ہے، گیارہ مہینے خدا نے ہمیں نعمتوں سے نوازا اب خدا اس ماہ میں دیکھنا چاہتا ہے کہ ہم اس سے کتنے مخلص ہیں۔

  • مومن ماہ مبارک میں روزہ کے بعد پاک و پاکیزہ ہوجاتا ہے، علامہ سبطین سبزواری

    مومن ماہ مبارک میں روزہ کے بعد پاک و پاکیزہ ہوجاتا ہے، علامہ سبطین سبزواری

    حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب نے کہا کہ جب مومن روزہ رکھ کر اس ماہ مبارک کو گزار دیتا ہے تو وہ پاک و پاکیزہ ہوجاتا ہے۔ اس مہینے میں گناہوں کی تلافی کا بھی موقع دیا گیا ہے؛ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اس موقع کو ضائع نہ کریں اور اپنے گزشتہ گناہوں کی توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مغفرت طلب کریں۔

  • ماہ مبارک رمضان اللہ کی عظیم رحمتوں میں سے ایک ہے،مسلمان اس ماہ سے بھرپور استفادہ کریں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی

    ماہ مبارک رمضان اللہ کی عظیم رحمتوں میں سے ایک ہے،مسلمان اس ماہ سے بھرپور استفادہ کریں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی

    حوزہ/ جس شخص نے ماہ رمضان کو پایا اور اپنے گناہوں کی بخشش و مغفرت نہیں کروا سکا اس سے بڑا کوئی بد نصیب ہے لہذا ہر مسلمان کو چائے کہ ماہ مبارک کی رحمتوں اور سعادتوں سے استفادہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

  • استقبالِ ماہِ مبارکِ رمضان

    استقبالِ ماہِ مبارکِ رمضان

    حوزہ/ ہم عید تک یہ عیدی لینے کے قابل ہوں  کہ خود خدا سے خداکو لیں خدا کو پانا رمضان المبارک کا سب سے بڑا تحفہ و سب سے بڑی توفیق ہے اور ہم اس مقام تک پہنچنے کے لئے اس ماہ مبارک کا استقبال کریں استقبالِ ماہِ رمضان یعنی استقبالِ قرآن استقبالِ روزہ استقبالِ مقامِ انسانی استقبال مقامِ انقطاعِ الی اللہ ہے۔