اتوار 21 دسمبر 2025 - 05:00
احکام شرعی | کیا تفریح اور سفر عورت کے واجب نفقہ میں شامل ہیں؟

حوزہ/ رہبرِ معظمِ انقلاب نے «عورت کے واجب نفقہ کے موارد» سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای نے „عورت کے واجب نفقہ کے مصادیق“ سے متعلق ایک استفتاء کے جواب میں فرمایا، جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: کیا تفریح، سفر، کام کی جگہ آنے جانے کا خرچ اور صلہ رحمی کے اخراجات، عورت کے واجب نفقہ میں شامل ہیں؟

جواب:ذکر کیے گئے امور بذاتِ خود عورت کے واجب نفقہ میں شامل نہیں ہیں؛ البتہ وہ اخراجات جو عورت کے ہم مرتبہ افراد کے عرف اور شان کے مطابق ہوں، شوہر کے ذمہ ہوتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha