حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای نے «سوشل میڈیا میں پروفائل وغیرہ پر اپنی تصویر اور ویڈیو لگانے» کے بارے میں ایک استفتاء کے جواب میں درج ذیل وضاحت فرمائی ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے:
سوال: کیا سوشل میڈیا (پروفائل وغیرہ) میں اپنی تصویر یا ویڈیو لگانا شرعاً جائز ہے؟ (کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ اکثر مذہبی اور انقلابی افراد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر یا ویڈیو لگانے سے پرہیز کرتے ہیں۔)
جواب: مردوں کے لیے بذاتِ خود اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے؛البتہ خواتین کے لیے اگر تصویر یا ویڈیو میں شرعی حجاب کا اہتمام نہ ہو تو بنا بر احتیاطِ واجب یہ جائز نہیں ہے۔









آپ کا تبصرہ