منگل 14 جنوری 2025 - 05:00
احکام شرعی | اعتکاف کے خاص احکام

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے ماہ رجب کے ایام میں اعتکاف کے حوالے سے احکام کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے ماہ رجب کے ایام میں اعتکاف کے حوالے سے احکام کو بیان کیا ہے، جسے ہم آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔

* مبطلات اعتکاف

1. وہ تمام چیزیں جو روزہ کو باطل کرتی ہیں، اگر دن کے وقت میں کی جائیں۔

2. بیوی کے ساتھ ہمبستری، چاہے دن ہو یا رات، اور دیگر جنسی لذتیں احتیاط واجب کے تحت اعتکاف کو باطل کر دیتے ہیں۔

3. اعتکاف کے دیگر محرمات جیسے خرید و فروخت، خوشبو کا استعمال، احتیاط واجب کی بنا پر یہ اعمال مبطلات اعتکاف میں شامل ہیں۔

* قضائے اعتکاف کی فوری ادائیگی

قضائے اعتکاف فوری طور پر واجب نہیں ہے، لیکن پہلے موقع پر انجام دینا احتیاط کے مطابق بہتر ہے۔

* اعتکاف میں حرام فعل کی انجام دہی

حرام کام اعتکاف کو اس وقت تک نہیں توڑتا جب تک وہ مخصوص اعمال میں شامل نہ ہو جو اعتکاف کو باطل کرتے ہیں۔

اعتکاف کے محرمات

1. بیوی کے ساتھ ہمبستری

2. استمنا (احتیاط واجب کی بنا پر)

3. خوشبو کا استعمال

4. خرید و فروخت

5. بے جا بحث و مباحثہ

* ماہ رجب میں اعتکاف

اعتکاف کے بارے میں کوئی خاص روایت ماہ رجب کے حوالے سے نہیں آئی، جبکہ روایات میں رمضان، خاص طور پر اس کے آخری عشرے کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ تاہم، عمومی دلائل کی بنیاد پر رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی اعتکاف کرنا جائز ہے۔ ماہ رجب، جو سال کے بابرکت مہینوں میں سے ایک ہے، اور جس میں عملِ امّ داود بھی انجام دیا جاتا ہے، اس میں بھی اعتکاف کی بڑی فضیلت کی امید کی جاتی ہے۔

* اعتکاف کی صحت کی شرائط

1. ایمان

2. عقل

3. قصد قربت

4. روزہ رکھنا

5. کم از کم تین دن کا ہونا

6. مسجد جامع میں ہونا

7. شوہر، والدین اور مالک کی اجازت

8. مسجد سے باہر نہ نکلنا

* اعتکاف کی کم از کم مدت

کم از کم تین دن کا ہو، تین دن سے کم کا اعتکاف (مثلاً ایک یا دو دن) تو یہ اعتکاف باطل ہے۔

* عورت کے اعتکاف میں شوہر کی اجازت

اگر عورت کے اعتکاف کرنے کے سبب شوہر کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو شوہر کی اجازت لینا ضروری ہے، لیکن شوہر کے حقوق کے خلاف ورزی نہ بھی ہو رہی ہو، پھر بھی احتیاط واجب کی بنا شوہر کی رضامندی ضروری ہے۔

* مسجد یا مسجد جامع ہونے کا اثبات

1. یقین اور علم

2. عام شہرت جو یقین پیدا کرے

3. شرعی گواہی

4. عادل شخص کی خبر

* مسجد کی توسیع شدہ جگہوں میں اعتکاف

مسجد کی توسیع شدہ جگہیں بھی مسجد کے حکم میں ہیں، بشرطیکہ وہ مسجد کا حصہ ہوں۔

* اعتکاف کے لیے مقام

اعتکاف مسجد جامع میں ہونا چاہیے۔

* مسجد جامع کی تعریف

مسجد جامع وہ مسجد ہے جہاں باقاعدگی سے نماز جماعت ہوتی ہے۔

* تین دن کے متواتر اعتکاف کی ضرورت

تین دن کے متواتر اعتکاف کے بغیر اعتکاف مکمل نہیں ہوتا۔

* قصد قربت

عبادات جیسے حج اور عمرہ کو خالص نیت کے ساتھ اللہ کی رضا کے لیے انجام دینا، یہی قصد قربت ہے۔

* شوہر کے حکم پر اعتکاف توڑنا

اگر عورت شوہر کے حکم پر اعتکاف توڑے تو کفارہ واجب نہیں، لیکن لازم ہیکہ اعتکاف کی قضا کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha