ہفتہ 11 جنوری 2025 - 04:30
احکام شرعی | جو سونا شوہر اپنی بیوی کے لئے خریدتا ہے کیا اس پر خمس واجب ہے ؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ ای نے "بیوی کے لئے خریدا گیا سونا اور خمس!" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ ای نے "بیوی کے لئے خریدا گیا سونا اور خمس!" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* بیوی کے لئے خریدا گیا سونا اور خمس!

سوال: جو سونا شوہر اپنی بیوی کے لئے خریدتا ہے کیا اس پر خمس واجب ہے ؟

جواب: جو سونا شوہر اپنی بیوی کے لئے خریدے اگر وہ عرف عام میں شوہر کی حیثیت کے مطابق ہو تو وہ سالانہ خرچ میں شامل ہے اور اس پر خمس نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha