اتوار 12 جنوری 2025 - 05:00
احکام شرعی | حمل ساقط کرنے کے لئے دوا کی رہنمائی اور فروخت کرنا!

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے "حمل ساقط کرنے کے لیے دوا کی رہنمائی اور فروخت" کے بارے میں کیے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے "حمل ساقط کرنے کے لیے دوا کی رہنمائی اور فروخت" کے بارے میں کیے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے، جو اہل علم کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

* حمل ساقط کرنے کے لئے دوا کی رہنمائی اور فروخت کرنا!

سوال: اسقاطِ حمل کے لئے کسی کی رہنمائی کرنے اور اس مقصد کے لیے دوا فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اسقاطِ حمل جیسے حرام کام کی رہنمائی کرنا جائز نہیں ہے۔ تاہم، رہنمائی کرنے والے پر وضعی لحاظ سے کوئی ضمانت نہیں آتی، یعنی وہ اس عمل کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

جہاں تک دوا کی فروخت کا تعلق ہے، ایسی دوائیں فروخت کرنا جو اسقاطِ حمل جیسے حرام عمل کا سبب بن سکتی ہیں، جائز نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha