اتوار 28 دسمبر 2025 - 12:47
احکام شرعی | اعتکاف میں دوسروں کی خوشبو محسوس کرنے کا حکم

حوزہ/ مقامِ معظم رہبری نے «اعتکاف کے دوران عطر کی خوشبو محسوس ہونے» کے موضوع پر کیے گئے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد کے مشترکہ ماحول میں اعتکاف کے دوران بعض اوقات دوسرے افراد کی لگائی ہوئی خوشبو کی مہک محسوس ہو جاتی ہے۔ یہ صورتِ حال بعض معتکفین کے لیے یہ سوال پیدا کرتی ہے کہ آیا ایسی خوشبو محسوس ہونے سے اعتکاف باطل ہو جاتا ہے؟ اور کیا اس سے بچنے کے لیے ناک بند کرنا ضروری ہے؟

اس حوالے سے حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ خامنہ‌ای کا جواب ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: بعض مساجد میں عام طور پر غیر معتکف افراد عطر لگاتے ہیں؛ ان کی خوشبو محسوس ہونے کا کیا حکم ہے؟ کیا معتکف کے لیے ناک بند کرنا ضروری ہے؟

جواب: لذت حاصل کرنے کے لیے خوشبودار اشیاء یا خوشبودار پودوں کو سونگھنا اعتکاف کے محرمات میں سے ہے؛ لہٰذا اگر خوشبو سونگھنا لذت کے قصد سے نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں، اور ناک بند کرنا بھی ضروری نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha