اتوار 4 جنوری 2026 - 13:00
سینیگال میں جامعۃ المصطفیٰ کے اساتذہ و طلبہ کے اعتکاف کا آغاز

حوزہ/ ماہِ رجب المرجب کے ایامِ البیض (13,14,15) کے ساتھ ہی سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں واقع مسجدِ جامع ابراہیم درویش میں اعتکافِ رجبیہ کا آغاز ہو گیا۔ اس اعتکاف میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی علاقائی نمائندگی (سینیگال) کے حوزوی شعبے سے وابستہ حوزۂ علمیہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈاکار کے اساتذہ اور طلبہ شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ رجب المرجب کے ایامِ البیض (13,14,15) کے ساتھ ہی سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں واقع مسجدِ جامع ابراہیم درویش میں اعتکافِ رجبیہ کا آغاز ہو گیا۔ اس اعتکاف میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی علاقائی نمائندگی (سینیگال) کے حوزوی شعبے سے وابستہ حوزۂ علمیہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈاکار کے اساتذہ اور طلبہ شریک ہیں۔

یہ معنوی اجتماع شرکاء کے لیے ایک قیمتی موقع ہے کہ وہ ایامِ اعتکاف کے دوران خلوت، راز و نیاز اور عبادت کے ذریعے خداوندِ متعال سے اپنا روحانی تعلق مضبوط کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف عبادی و تعلیمی پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں، جن میں قرآنِ کریم سے انس، اساتذہ و علما کی جانب سے دروسِ اخلاق، ادعیۂ مأثورہ کی تلاوت اور دیگر معنوی سرگرمیاں شامل ہیں۔

ماہِ رجب خصوصاً ایامِ بیض میں عبادت، خلوت اور معنوی انس کی یہ روایت طلاب اور روحانی طبقے میں ایک پسندیدہ سنت سمجھی جاتی ہے۔ اعتکاف کو روحانی تربیت، دینی معرفت میں اضافے اور اخلاقِ اسلامی کو بہتر اپنانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا جاتا ہے، جو شرکاء کی فردی اور اجتماعی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha