۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
اعتکاف

حوزہ/ ایران کے شہر غرق آباد کے امام جمعہ نے کہا: اعتکاف جوانوں کی بصیرت میں اضافہ کرتا ہے اور اعتکاف کی محافل میں شرکت جوانوں کو راہ راست پر لگا کر انہیں سعادت مند بنا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر غرق آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سلطانی کے دفتر میں اعتکاف کے موضوع پر ایک نشست منعقد ہوئی۔ جس میں مدرسہ علمیہ حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کی پرنسپل نے بھی شرکت کی۔

حجت الاسلام سلطانی نے اس نشست کے آغاز میں ماہ رجب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا: ماہ رجب بندگان خدا کے لیے بہترین فرصت ہے تاکہ وہ اس مہینے میں خدا کی بندگی کے ذریعہ ماہ مبارک رمضان اور شب قدر سے بہترین معنوی استفادہ کر سکیں۔

شہر غرق آباد کے امام جمعہ نے مزید کہا: اعتکاف جوانوں میں بصیرت کو بڑھاتا ہے اور جوان اعتکاف کی محافل میں شرکت کر کے درست راستے پر گامزن ہو کر اپنے آپ کو سعادت مند اور خوش بخت بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: طلباء اور جوان زیادہ سے زیادہ اعتکاف بیٹھیں تاکہ اس فرصت سے بہترین استفادہ کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .