۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله علماء، در جلسه شورای اعتکاف استان کرمانشاه

حوزہ / ایران کے شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ نے کہا: اعتکاف؛ خدا کی بندگی اور اس سے محبت کا بہترین نمونہ ہے۔ اعتکاف انسان کے اندر بندگی کا ایک خاص مقام پیدا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مصطفٰی علما نے صوبہ کرمانشاہ میں انتظامی اداروں کے بعض عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اعتکاف کمیٹی کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اعتکاف تمام مومنین خاص طور پر نوجوانوں کے لیے عبادت کا ایک خاص اور بہترین موقع ہے۔

کرمانشاہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: اعتکاف؛ خدا کی بندگی اور اس سے محبت کا نمونہ ہے۔ اعتکاف انسان کے اندر بندگی کا ایک خاص مقام پیدا کرتا ہے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ اسلام نے جس چیز کا بھی حکم دیا ہے وہ انتہائی قابل قدر اور ہمارے اپنے مفاد میں ہے کیونکہ اسلام ہمیشہ کام کے نتیجہ اور اس کی عاقبت کو مدنظر رکھتا ہے۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان میں کرمانشاہ میں اعتکاف کے لیے آمادہ مراکز کا بھی اعلان کیا اور کہا: خواہران کے لیے جامع مسجد اور مردوں کے لیے مسجد حاج شہباز خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مسجد عماد الدولہ، مسجد النبی (ص) طاق بستان اور مسجد آیت اللہ العظمی بروجردی (رح) بھی اعتکاف کی عبادت کے لئے مومنین کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .