۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اعتکاف

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السّلام کے معاون نے کہا ہے کہ آستانہ قدس رضوی میں معتکفین کی تعداد بڑھا کر 1500 نفر تک پہنچا دی گئی ہے اور ایران اور مختلف ممالک سے حرم امام رضا علیہ السّلام میں معتکفین خدا سے راز و نیاز کرنے بیٹھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السّلام کے معاون نے کہا ہے کہ آستانہ قدس رضوی میں معتکفین کی تعداد بڑھا کر 1500 نفر تک پہنچا دی گئی ہے اور ایران اور مختلف ممالک سے حرم امام رضا علیہ السّلام میں معتکفین خدا سے راز و نیاز کرنے بیٹھیں گے۔

جناب امین بہنام نے معتکفین کی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 1000 معتکفین کی میزبانی کا پروگرام تھا، تاہم اس تعداد میں 500 نفر کا اضافہ کیا گیا ہے اور ان 500 نفر میں برادران و خواہران شامل ہوں گے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امسال معتکفین کو تین گروہوں، نوجوان، جوان اور ادھیڑ عمر کے افراد میں تقسیم کیا گیا ہے، مزید کہا کہ نوجوان معتکفین کی عمر بلوغت سے 20 سالگی ہے، اس کے علاؤہ جوانوں میں 20 سے 40 سال کے افراد شامل ہیں اور ادھیڑ عمر کے افراد میں 40 سال سے اوپر کے افراد شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رجب المرجب کے میں 1500 افراد حرم امام رضا علیہ السّلام میں خدا سے راز و نیاز کرنے بیٹھیں گے اور ان میں سے 85 فیصد جوان اور نوجوان ہوں گے اور ان گروہوں کا حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں معتکف ہونا ایک امید بخش امر ہے۔

حرم امام رضا علیہ السّلام کے معاون نے کہا کہ معتکفین، حرم کے مختلف ہال میں بیٹھ کر اپنے خدا سے راز و نیاز کریں گے۔ مرد معتکفین کیلئے مسجد گوہر شاد، شبستان میلانی، شبستان نہاوندی اور شبستان نجف آبادی کو آمادہ کیا گیا ہے۔

جناب امین بہنام نے مزید کہا کہ خواہران معتکفین کیلئے شبستان سبزواری، تبریزی اور شبستان گرم کو مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال حرم امام رضا علیہ السّلام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاؤہ 18 دیگر ممالک سے بھی معتکفین آئیں گے اور ان 18 ممالک میں کینیڈا، امریکہ، لندن، نائیجیریا، آسٹریلیا، کویت، سوریہ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور لبنان وغیرہ شامل ہیں اور اس دوران 30 برجستہ اساتذہ مختلف موضوعات پر درس دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .