جمعرات 9 اکتوبر 2025 - 06:00
عقلی اور قرآنی تعلیمات کے مطابق حجاب کی پابندی ضروری ہے

حوزه/ حجت الاسلام والمسلمین ماندگاری نے دین میں عقل کے مقام پر زور دیتے ہوئے کہا: تبلیغ اور دینی تعلیم عقل اور قرآن پر مستند ہونی چاہیے اور حجاب کی پابندی معاشرے کے لیے ناقابل نظر انداز ضروریات میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه اور یونیورسٹی کے استاد حجت الاسلام والمسلمین محمدمهدی ماندگاری نے ٹیلی ویژن پروگرام "سمت خدا" میں دینی تعلیمات میں عقل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: قرآن کریم میں ہے کہ مسائل کا سامنا عقل اور فکر کے ہتھیار سے کرنا چاہیے اور ہماری تمام تعلیمات عقل یا نقل پر مستند ہونی چاہئیں۔ اگر ائمہ معصومین علیہم السلام کی کوئی روایت بظاہر عقل سے متصادم ہو تو اسے رد کر دینا چاہیے کیونکہ عقل ایک الہی حجت ہے جو شرع کے ہم پلہ ہے اور تعارض کی صورت میں اس کلام پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا: خدا ہی عقل کا خالق ہے اور شرع کا بھی خالق ہے اور ہماری مستندبھی قرآن اور عقل ہی ہے۔

حوزه اور یونیورسٹی کے اس استاد نے حجاب کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ آپ پردے کی پابندی پر کیوں زور دیتے ہیں؟ میں نے کہا: عقل کے حکم کی وجہ سے۔ ناکامی کا فارمولا سادہ ہے: آنکھ دیکھتی ہے، دل چاہتا ہے لیکن ہاتھ نہیں پہنچتا؛ یہی ناکامی ہے۔ خدا نے انسان کو سب سے خوبصورت مخلوق بنایا ہے اور جنسِ مخالف کی کشش بھی واضح ہے۔ جب مناسب لباس نہ ہو، تو آنکھیں دیکھتی ہیں، دل کی خواہش ہوتی ہے اور ہاتھ اس تک نہیں پہنچ پاتے۔ یہ عقل کا حکم ہے اور قرآن نے اس کی تصدیق کی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ماندگاری نے کہا: کچھ لوگ یورپین اور امریکیوں کی مثال دیتے ہیں لیکن ان کی ترقی بے حیائی کی وجہ سے نہیں بلکہ محنت اور لگن، نظم و ضبط اور قانون کی پابندی کی وجہ سے ہے۔ اگر عقلی طور پر قانون کی پابندی نہ کی جائے تو ناکامی کے علاوہ، خاندانی زندگی بھی بحران کا شکار ہو جاتی ہے۔ خواتین اور مرد باہمی موازنہ کرنے لگتے ہیں اور خاندان کا مرکز ٹوٹ جاتا ہے۔

حوزه اور یونیورسٹی کے استاد نے مزید کہا: دینی تعلیمات کی وضاحت میں کوتاہی خاندانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ہم نے طالب علم، میڈیا، حوزه، یونیورسٹی اور مساجد کے طور پر خدا کے قوانین، خاص طور پر حیا، حجاب اور خاندان کی وضاحت میں کوتاہی کی ہے۔ خاندانوں کے استحکام کے لیے تعلیم اور تبلیغ مستند اور قابل فہم ہونی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha