حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ائ نے روزے کی حالت میں زبان کے نیچے گولی(ٹیبلٹ) رکھنے کی وجہ سے روزے کے حکم کے متعلق پوچھے گئے فتوی کا جواب دیا جسے قارئین کے لیے بیان کیا جارہا ہے:
سوال: کیا بلڈ پریشر کا مریض ٹیبلٹ کا روزے کی حالت میں زبان کے نیچے رکھنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے جبکہ اس ٹیبلٹ کی وجہ سے حلق کے نیچے کوئی چیز نہیں جاتی اور یہ ٹیبلٹ صرف زبان کے نیچے ہی جذب ہو جاتی ہے۔
جواب: اگر ٹیبلٹ کے ساتھ مخلوط ہو جانے والی تھوک کو باہر نکال دیا جائے اور کوئی چیز حلق کے اندر نہ جائے تو روزہ باطل نہیں ہوتا۔









آپ کا تبصرہ