جمعرات 19 جنوری 2023 - 03:05
احکام شرعی:فدیہ کو کسی دوسری جنس میں تبدیل کرنا

حوزہ؍کوئی حرج نہیں تاہم توجہ رہنی چاہئے کہ جمع شدہ کفارہ  کھانے کے اسی مد کے مطابق فقیر کو دیا جانا چاہئے  جسے جمع کیا گیا ہو، بطور مثال اگر کفارہ دینے والے  نے گندم کے مد مہیا کرنے کی رقم دی ہو تو ضروری ہے کہ گندم ہی مہیا کی جائے اور اسے چاول یا اس جیسی دوسری چیزوں میں تبدیل کرنا جائز نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

وہ شخص جس کے ذمے فدیہ یا کفارۂ تاخیر واجب ہو مثلاً اسے دس دن کے برابر مد کھانا دینا ہو تو ضروری ہے کہ دس مد کھانے کے برابر مثلاً دس عدد ۷۵۰ گرام گندم یا روٹی وغیرہ فقیر کو دے۔ یہ شخص کھانے کے مد کی جتنی قیمت بنتی ہے اسے کسی دوسری چیز میں تبدیل نہیں کرسکتا﴿مثلاً فقیر کو ایک مرغ یا کچھ مقدار میں گوشت دینا چاہے﴾۔

سوال: کچھ مقدار میں کفارہ جمع کیا گیا ہے کیا ہم اس سے فقراء کے لئے راشن مہیا کرسکتے ہیں؟

جواب: کوئی حرج نہیں تاہم توجہ رہنی چاہئے کہ جمع شدہ کفارہ کھانے کے اسی مد کے مطابق فقیر کو دیا جانا چاہئے جسے جمع کیا گیا ہو، بطور مثال اگر کفارہ دینے والے نے گندم کے مد مہیا کرنے کی رقم دی ہو تو ضروری ہے کہ گندم ہی مہیا کی جائے اور اسے چاول یا اس جیسی دوسری چیزوں میں تبدیل کرنا جائز نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha