سوال: اگر نماز پڑھنے والا نماز کے بعد متوجہ ہو کہ اس کا لباس نجس تھا تو کیا اس کی نماز باطل ہے اور دوبارہ پڑھنا ہوگی؟
جواب: اگر نماز کے بعد نجاست کا پتہ چلے تو اس کی نماز صحیح ہے لیکن اگر پہلے سے لباس کے نجس ہونے کا علم تھا اور بھولے سے اس میں نماز پڑھ لی ہو تو اس کی نماز باطل ہے۔