سوال: اگر خواتین کے ماہانہ مخصوص ایام کے دوران نماز آیات کو واجب کردینے والا کوئی سبب رونما ہوجائے تو ان کا شرعی وظیفہ کیا ہے؟
جواب: وہ نماز آیات کہ جن کا کوئی معین اور محدود وقت نہیں ہوتا جیسے کہ زلزلہ کی نماز، ان میں نماز آیات کی ادا یا قضا حیض اور نفاس والی خواتین پر واجب نہیں ہے۔ نیز وہ نماز آیات جن کا وقت معین اور محدود ہوتا ہے جیسے کہ سورج اور چاند گرہن کی نماز اگر گرہن لگنے کے پورے دورانیے میں حیض کی حالت میں ہوں تو ان میں نماز آیات کی ادا یا قضا واجب نہیں ہے۔