اتوار 7 دسمبر 2025 - 11:23
احکام شرعی | کیا مردوں کے لیے ہاف آستین کا لباس پہننا جائز ہے؟

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے مردوں کے لیے چھوٹی آستین والا لباس پہننے کے جواز اور عورت کے لیے مرد کے بازو پر نظر ڈالنے کے حکم سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی I اسلامی فقہ کے وسیع دائرے میں نئے مسائل اور عصرِ حاضر کی طرزِ زندگی سے متعلق سوالات ہمیشہ خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ سوالات نہ صرف اس بات کا اظہار ہیں کہ مومنین روزمرہ بدلتی ہوئی زندگی میں دینی احکام کو کس طرح اپنائیں، بلکہ یہ فقہ کی پُرکار حرکت، لچک اور سماجی، ثقافتی اور ظاہری تغیرات کے ساتھ اس کے تعامل کا معیار بھی ہیں۔ ایسے سوالات کا جائزہ لینا محض ایک حکمِ شرعی سمجھنا نہیں، بلکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ دین جدید زندگی کی حقیقتوں سے کس طرح ہم آہنگ ہوتا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی حسینی سیستانی نے اس موضوع سے متعلق ایک استفتاء کا جواب عنایت فرمایا ہے، جو اہلِ دلچسپی کے لیے پیشِ خدمت ہے۔

سوال: مرد کے لیے چھوٹی آستین والا لباس پہننے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا کوئی عورت بغیر قصدِ لذت ایسے مرد کے بازو پر نظر ڈال سکتی ہے؟

جواب: دونوں صورتیں جائز ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha