بدھ 26 نومبر 2025 - 11:15
احکام شرعی | کیا ایام فاطمیہ کی عزاداری مسلمانوں کی وحدت کو نقصان پہنچاتی ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ان علاقوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس کے انعقاد اور وہاں موجود سنی آبادی کے تناظر میں وحدتِ اسلامی کے حوالے سے پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی اتحاد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مذہبی شعائر کی پابندی کرنا ہمیشہ سے اسلامی معاشرے کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شمار ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں وہ علاقوں میں جہاں شیعہ اور سنی آبادی ایک ساتھ رہتی ہے، مذہبی تقاریب کے انعقاد کا طریقہ کار خاص اہمیت اختیار کر لیتا ہے۔اسی سلسلے میں یہ سوال پیش کیا جاتا ہے کہ کیا ایامِ فاطمیہ کی مجالس اور عزاداری کا اہتمام مسلمانوں کی وحدت کو متاثر کر سکتا ہے؟ اس اہم اور نازک مسئلے پر ایک فقہی سوال کے جواب میں، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے واضح اور علمی رہنمائی فرمائی ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔

سوال: کیا ایسے علاقوں میں، جہاں ہمارے اہلِ سنت بھائی بھی رہتے ہیں، ایامِ فاطمیہ کی عزاداری اور مجالس کا انعقاد مسلمانوں کی وحدت کے خلاف ہے؟

جواب: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب بیان کرنے اور عزاداری برپا کرنے میں خود کوئی چیز وحدتِ مسلمین کے منافی نہیں ہے۔ البتہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اہلِ سنت بھائیوں کی مقدسات کی توہین نہ ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha