جمعرات 9 اکتوبر 2025 - 04:00
احکامِ شرعی | کیا خریدی ہوئی قبر پر خمس واجب ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے "آئندہ دفن کے لیے خریدی گئی قبر کی قیمت پر خمس کے وجوب" سے متعلق استفتاء کا جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی I خمس اسلام کے اہم مالی واجبات میں سے ایک ہے، اور اس سے متعلق احکام مومنین کی روزمرہ زندگی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی لیے مختلف سوالات اٹھائے جاتے ہیں کہ کن چیزوں پر خمس لاگو ہوتا ہے۔

انہی سوالات میں سے ایک یہ ہے کہ اگر کوئی شخص آئندہ کے استعمال کے لیے قبر خرید لے تو کیا اس پر خمس واجب ہوگا یا نہیں؟

اسی موضوع پر ایک استفتاء حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر میں پیش کیا گیا، جس کا جواب قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: ایک شخص نے اپنی وفات کے بعد دفن ہونے کے لیے قبر خریدی ہے۔ اگر وہ اسی سال وفات نہ پائے، تو کیا سالِ خمس آنے پر اس قبر کی قیمت پر خمس واجب ہوگا؟

جواب: جی ہاں، اس پر خمس واجب ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha