حوزہ نیوز ایجنسی I مراجعِ عظام تقلید کے فتوؤں کی روشنی میں دینی واجبات کی ادائیگی اکثر ایسے سوالات کے ساتھ ہوتی ہے جن کی وضاحت کرنا مکلفین کے اطمینان کے لیے ضروری ہے۔
انہی عام سوالات میں سے ایک یہ ہے کہ کیا ایک ہی وضو سے متعدد فرض نمازیں "خاص طور پر ان کے درمیان وقفہ ہونے کی صورت میں" ادا کی جا سکتی ہیں؟ اسی مسئلے کی وضاحت کے لیے ذیل میں ایک سوال اور اس کے جواب کو، جو حضرت آیت اللہ العظمی خامنہای نے ارشاد فرمایا ہے، قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: اگر کسی نے نمازِ ظہر سے پہلے وضو کیا ہو، اور اس دوران کوئی ایسا عمل نہ ہوا ہو جو وضو کو توڑتا ہے، تو کیا وہی وضو نمازِ مغرب اور عشا کے لیے بھی کافی ہے؟ یا ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہوتا ہے؟
جواب: ہر نماز کے لیے الگ وضو کرنا ضروری نہیں۔ جب تک وضو باطل نہ ہو، ایک ہی وضو کے ساتھ جتنی چاہے نمازیں پڑھی جا سکتی ہیں۔









آپ کا تبصرہ