امر بالمعروف
-
دشمن ہماری دینی اقدار کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے: امام جمعہ پاوہ
حوزہ/ ایران کے شہر پاوہ کے اہلسنت امام جمعہ، مولوی ملا قادر قادری نے کرمانشاہ میں نماز کی اہمیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں لوگوں کے عقیدے کی کمزوری ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس کے باعث دینی اقدار کی حفاظت کا معاملہ اور بھی حساس ہو گیا ہے۔
-
احکام شرعی | امربالمعروف کے لیے حاکم شرع کی اجازت کے ضروری مواقع
حوزہ/ مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی سے پوچھے گئے شرعی سوال کہ وہ کون سے مواقع ہیں جن میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے حاکم شرع کی اجازت ضروری ہوتی ہے اور کوئی شخص خود سے اقدام نہیں کر سکتا؟
-
حجت الاسلام سید مسعود میریان:
قرآن کریم کی تعلیم امر بالمعروف کے زمرے میں آتی ہے
حوزہ / آستان قدس رضوی (ع) میں مرکز برائے قرآنی امور کے مدیر نے کہا: آج عالم اسلام میں قرآن کریم کی تلاوت کا سب سے بڑا نیٹ ورک مہد الرضا (ع) ہے جو آستان قدس رضوی (ع)میں موجود مرکز برائے قرآنی امور کے زیر انتظام فعالیت انجام دیتا ہے۔ اس قرآنی مرکز کے نہ صرف پورے ایران میں بلکہ بیرون ملک بھی شعبے موجود ہیں۔
-
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک کر دینا حرام ہے: ملائر کے عبوری امام جمعہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام ترکاشوند نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کوایک دینی اور شرعی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک کر دینا حرام ہے ۔
-
حجت الاسلام علی لرستانی:
امر بالمعروف و نہی از منکر مسلمانوں کے اہم فرائض میں سے ایک ہے
حوزہ / سپاہ حضرت ابوالفضل (ع) لرستان میں نمائندگی ولی فقیہ میں علماء کے امور کے سربراہ نے کہا: امر بالمعروف و نہی از منکر تعلیماتِ دینِ اسلامی کے تحفظ اور انہیں مستحکم کرنے کا ایک اہم عنصر ہے۔
-
مبلغین، قیام امام حسین (ع) سے متعلق مناسب مواد بیان کریں: امام جمعہ شہر کاکی
حوزہ/ امام جمعہ شہر کاکی نے کہا: امید ہے کہ مبلغین ماہ محرم میں قیام امام حسین علیہ السلام سے متعلق معتبر کتابوں سے مناسب مواد بیان فرمائیں گے۔
-
آیت اللہ مصطفٰی علما:
امر بالمعروف و نہی از منکر تمام دینی احکام کا نچوڑ ہے
حوزہ/ ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: ہمیں امر بالمعروف کا فریضہ سب سے پہلے خود سے شروع کرنا چاہیے، پھر دوسروں کو دعوت دینا چاہیے۔
-
کتاب “امر بالمعروف اور نہی از منکر” شائع ہو کر منظر عام پر آ گئی
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر حسینی نیشابوری کی تحریر کردہ کتاب “امر بالمعروف اور نہی از منکر” شائع ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:غیر شیعہ اور کافر کو امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا
حوزہ ؍ہاں، تمام شرائط پائے جانے کی صورت میں واجب ہے۔ اس کی شرطوں میں سے ایک شرط یہ ہے کہ وہ شخص گناہ کرنے یا واجب ترک کرنے سے معذور نہ ہو اور جاہل مقصر بھی نہ ہو، پہلے اسے نصیحت کرے، اس کے بعد اگر وہ باز نہیں آ رہا ہو تو امر بالمعروف کرنا واجب ہے
-
قرآن کی بے حرمتی دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہے: امام جمعہ بروجرد
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید علی حسینی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قرآن سراسر نور ہے، ہدایت کرتا ہے اور سعادت بخشتا ہے، قرآن کریم اور مقدسات اسلام کی کی توہین کرنا دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہیں۔
-
امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں اولین تقاضا رواداری ہے،7دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی دنیا میں امن نہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: 7دہائیاں قبل اقوام متحدہ کے قیام کا بنیادی مقصد بھی انسانی حقوق کی فراوانی، بین الاقوامی جارحیت و اجارہ داری کا خاتمہ اور تہذیبوں کے ٹکراﺅ کو کم سے کم کرکے رواداری کو فروغ دینا تھا مگر افسوس آج گراﺅنڈ پر یہ فضا کہیں نظر نہیں آتی۔
-
" امر بالمعروف و النهي عن المنكر" چھوڑ نے والی قومیں مردہ ہو جاتی ہیں، مولانا ضمر عباس جعفری
حوزه/ امر بالمعروف والنهي عن المنكر ترک کردینے کا ہی نتیجہ تھا کہ جمعہ کی نماز بدھ کو پڑھا دی گئی اور شراب کے نشے میں دھت حاکم نے صبح کی نماز چار رکعت پڑھا دی۔
-
معاشرہ سے امربالمعروف و نہی عن المنکر کا خاتمہ برکات کے سلب ہونے کا سبب بنتا ہے، مولانا ڈاکٹر محمد راحم رضوی
حوزہ/ اگر عمل کرنے والی چیزوں پر قائم رہیں تو زندگی گلشن و گلستان کی مثال ہوتی ہے اور ترک کرنے والی چیزوں سے پرہیز نہ کیا جائے تو زندگی تلخیوں سے بھر جاتی اور صرف یہ اثرات زندگی تک محدود نہیں رہتے بلکہ آخرت بھی متاثر ہوتی ہے۔
-
مساجد میں نوجوان نسل پر زیادہ توجہ دیں؛ کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ
حوزہ/ کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مساجد میں نوجوان نسل کی طرف توجہ دینے پر تاکید کی اور کہا: ہم مسجد میں ادھیڑ عمر اور بوڑھوں کی موجودگی کے خلاف نہیں ہیں، تمام مومنین کو چاہیے کہ مسجد میں آکر مسجد سے پورا استفادہ کریں، لیکن نوجوانوں کو مسجد کی طرف زیادہ راغب ہونا چاہیے۔
-
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہی قیام امام حسین (ع) کا مقصد ہے؛ مولانا سید رضوان رضوی
حوزہ/ یوم عاشورہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی یاد میں منایا جاتا ہے، امام حسین علیہ السلام کے قیام کا اصل ہدف امر بالمعروف اور نہی عن المنکر تھا۔
-
حرم امام حسین کے متولی:
امام حسین (ع) نے ہمیں امر بالمعروف اور نہی از منکر کا درس دیا ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے کہا: ایک بار پھر ہمیں سوگ، غم اور مصیبت شہداء کربلا کے بیان کے دن نصیب ہوئے ہیں اور ہمارے دل و جان اس درد و غم کے مہینے "محرم" کے ایام کو زندہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
-
امام حسین (ع) پوری انسانیت کے لئے ہیں؛ حجۃ الاسلام اسماعیل نیا
حوزہ/ حجۃ الاسلام جواد اسماعیل نیا محرم الحرام کی آمد پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کو تمام نوع انسانی کے لئے ہیں، محرم غم کا مہینہ ہے کہ جس میں شعور حسینی ملتا ہے ۔ لہٰذا مجالس عزائے امام حسین علیہ السلام میں سب کے لیے دنیا و آخرت کی سعادت ہے اور سیرت حسینی سے مستفید ہونے کا بہترین موقع ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین گرجی:
امربالمعروف اور نہی از منکر کے سائے میں دین کا احیاء
حوزہ / امر بالمعروف اور نہی از منکر کمیٹی کی کوشش ہے کہ معاشرہ کی ثقافتی تعمیر، بطورِ نمونہ ہونا اور رویے کی تعمیر جیسے تین عناصر سے لوگوں میں سماجی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیا جائے اور اسے مزید مستحکم کیا جائے۔
-
کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ:
ماحولیاتی تحفظ امر بالمعروف کا واضح مصداق ہے / ایک پیاسے درخت کو سیراب کرنا پیاسے انسان کو سیراب کرنے کے مترادف ہے
حوزہ / کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے ماحولیاتی تحفظ کو امربالمعروف کا واضح مصداق قرار دیا اور کہا: اسلام میں امربالمعروف و نہی عن المنکر (نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنے) کا تعلق صرف بدحجابی وغیرہ سے ہی نہیں ہے بلکہ لوگوں کے تنفس کے لئے ماحول اور پانی کو آلودہ کرنا بھی امربالمعروف اور نہی از منکر کی ایک مثال ہے۔
-
بہت کم لوگ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی طرف توجہ کرتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ بعض اوقات فقہی مسائل کا خیال نہیں کیا جاتا، اگر کوئی عالم دین صحیح طریقہ بتائے، تو لوگ کہتے ہیں کہ پہلے تو یہ بات نہیں تھی۔