منگل 22 اپریل 2025 - 21:00
امر بالمعروف اور نہی از منکر میں اعتدال ضروری ہے

حوزہ / ایران کے شہر دولت آباد کے امام جمعہ نے مدرسہ علمیہ حضرت نرجس خاتون (س) دولت آباد کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امر بالمعروف کو عفو و درگزر کے ساتھ اور سیاست کو تدبیر و اعتدال کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر دولت آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام حسن میرافضلی نے مدرسہ علمیہ تخصصی حضرت نرجس خاتون (س) کی طالبات کے ساتھ ایک اخلاقی نشست میں فردی اور سماجی میدانوں میں اعتدال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو رہبر معظم انقلاب کے رہنما اصولوں کے مطابق صحیح طور پر انجام دینے پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا: ناآشنا افراد سے گفتگو کرتے وقت مجادلے سے پرہیز ضروری ہے جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: "بات کرو اور گزر جاؤ"۔ اس فریضے کی ادائیگی میں بھی تنازع اور کشیدگی سے بچنا چاہیے۔

امام جمعہ دولت آباد نے طلبہ کے گھریلو ماحول میں "خذ العفو" کے اصول کی رعایت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے بعض طلبہ کے گھروں میں خاندانی اختلافات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لہٰذا دینی تعہد کے ساتھ ساتھ نفسیاتی آگاہی اور ارتباطی مہارتوں کو بھی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خواتین کو چاہیے کہ وہ بطور بیوی اور ماں اپنے دینی و کلامی مہارت اور مؤثر روابط کو تقویت دے کر خاندانی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کریں کیونکہ خاندانی کمزوری وسیع معاشرتی نقصان کا سبب بنتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha