ہفتہ 4 جنوری 2025 - 05:00
احکام شرعی | بچوں کو نماز اور حجاب کے لیے کس حد تک مجبور کیا جا سکتا ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "بچوں کو نماز اور حجاب پر مجبور کرنے" کے موضوع پر ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "بچوں کو نماز اور حجاب پر مجبور کرنے" کے موضوع پر ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکام شرعی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* بچوں کو نماز اور حجاب پر مجبور کرنا!

سوال: بچوں کو نماز اور حجاب کے لیے کس حد تک مجبور کیا جا سکتا ہے؟

جواب: بالغ اولاد کو نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا واجب ہے۔ تاہم، حاکمِ شرع کی اجازت کے بغیر انہیں مارنا یا اسی طرح کے سخت اقدامات اختیار کرنا بنابر احتیاط واجب جائز نہیں ہے۔ البتہ، والدین دیگر طریقے جیسے بعض مالی امداد روک دینا وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha