جمعہ 11 جولائی 2025 - 16:48
احکام شرعی | اسلامی ممالک پر حملے کی صورت میں دفاع کا مسئلہ

حوزہ/ اسلامی ممالک پر حملے کی صورت میں دفاع کے لیے حاکمِ شرع سے اجازت کی ضرورت ہے یا نہیں؟ اس بارے میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے استفتاء کے جواب میں وضاحت فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موجودہ حالات میں جبکہ عالمِ اسلام مختلف قسم کے حملوں اور خطرات کا سامنا کر رہا ہے، مسلمانوں کے لیے اپنے دین اور سرزمینوں کے دفاع کا شرعی حکم ایک اہم مسئلہ ہے۔ اسی تناظر میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے سوال کیا گیا جس کا جواب پیشِ خدمت ہے۔

سوال: کیا دشمن کے حملے کی صورت میں اسلامی ممالک کے دفاع کے لیے حاکمِ شرع کی اجازت ضروری ہے؟

جواب: دشمن کے حملے کے مقابلے میں مسلمانوں کا دفاع، حاکمِ شرع کی اجازت کا محتاج نہیں ہے؛ لیکن نظم و نسق اور دفاعی ہم آہنگی کے لیے مناسب ہے کہ اگر ممکن ہو تو حاکمِ شرع کی نظر سے معتبر اور باشعور کمانڈرز کو قیادت سونپی جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha