۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
احکام شرعی مکارم

حوزہ/ مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی سے پوچھے گئے شرعی سوال کہ وہ کون سے مواقع ہیں جن میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے حاکم شرع کی اجازت ضروری ہوتی ہے اور کوئی شخص خود سے اقدام نہیں کر سکتا؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی سے پوچھے گئے شرعی سوال کہ وہ کون سے مواقع ہیں جن میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے حاکم شرع کی اجازت ضروری ہوتی ہے اور کوئی شخص خود سے اقدام نہیں کر سکتا؟

سوال: وہ کون سے مواقع ہیں جن میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے حاکم شرع کی اجازت ضروری ہوتی ہے اور کوئی شخص خود سے اقدام نہیں کر سکتا؟

جواب: اگر امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے دوران ایسی صورتحال پیش آئے جہاں جسمانی سزا دینے، کسی کو مارنے پیٹنے، یا کسی کی املاک کو نقصان پہنچانے کی ضرورت ہو، یا اس سے بھی زیادہ سخت اقدامات کرنا ہوں، تو ایسی صورت میں حاکم شرع کی اجازت کے بغیر کوئی بھی شخص یہ اقدامات نہیں کر سکتا۔ اس طرح کے معاملات میں اصل کارروائی، اس کا طریقہ، اور اس کی حد کا تعین اسلامی اصولوں کے مطابق حاکم شرع کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .