حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "شرعی عذر کے دنوں میں خواتین کے لیے زیارت کی اجازت کی حد" کے حوالے سے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکام شرعی میں دلچسپی رکھنے والے حضرات کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
* شرعی عذر کی حالت میں خواتین کی ضریحِ ائمہ (ع) کے قریب جانے کی حد!
سوال: وہ خواتین جو شرعی عذر کی بنا پر مخصوص عبادات نہیں کر سکتیں، ضریحِ ائمہ (علیہم السلام) کے کتنے قریب جا سکتی ہیں؟
جواب: صحن یا وہ رواق جہاں مسجد نہ ہو، وہاں بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن وہ رواق جہاں ضریحِ مقدس موجود ہو، وہاں احتیاطِ واجب کی بنا پر نہیں بیٹھ سکتی ہیں۔ البتہ، ایک دروازے سے داخل ہو کر دوسرے دروازے سے باہر جا سکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ