حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پہلی قومی کانفرنس "قرآن کریم کی علمی مرجعیت" کے ذمہ داران اور اراکین نے کل بروز جمعرات آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد کانفرنس کی رپورٹ پیش کرنا تھا۔
اس ملاقات میں، جو کہ حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے قرآنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور ان کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور قرآن کریم کی علمی مرجعیت پر کانفرنس کو کتاب خدا کی خدمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کے جاوداں رہنے رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن پر جو کچھ بھی کام کیا جائے، وہ کم ہے، اور اس سلسلے میں ہر کوشش صرف اگلے اقدامات کے لیے ایک تمہید ہوگی۔
حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: قرآن ہمیشہ تحریفات اور انحرافات سے محفوظ رہے گا، کیونکہ یہ الہامی کتاب ہمیشہ باقی رہنے والی اور لازوال ہے۔
آپ کا تبصرہ