حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "غیر اسلامی ممالک میں گوشت خریدنے" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔
سوال: جو شخص غیر اسلامی ملک میں زندگی بسر کر رہا ہے تو کیا وہ گوشت کی اس دوکان سے کہ جس کا مالک مسلمان ہے بغیر ذبحِ شرعی کے یقین کے گوشت خرید سکتا ہے؟
جواب: اگر گوشت بیچنے والے مسلمان ہیں اور وہاں ذبحِ شرعی کا احتمال بھی پایا جاتا ہو تو مسلمانوں سے گوشت خریدنے اور اسے مصرف کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔