حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "شخصی استفادہ کے لئے کاپی رائٹ کرنے" کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔
رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: میں نے ایک تعلیمی سلیبس ایک انسٹیٹیوٹ سے خریدا ہے تو آیا اب اس سے اپنے شخصی استفادہ کے لئے کاپی رائٹ کرنا جائز ہے؟
جواب: شخصی استفادہ کے لئے (اس سلیبس کو) کاپی رائٹ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔