۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قرعه کشی

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید نے "قرعہ کشی" کے بارے میں پوچھے گئے استفائات کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی نے "قرعہ کشی" کے بارے میں پوچھے گئے استفائات کا جواب دیا ہے۔ جسے یہاں شرعی احکام میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: ماہانہ فیملی فنڈ (صندوق خانوادگی) میں اس شرط کے ساتھ کہ ہر ماہ ایک مقررہ رقم دی جائے گی اور مہینہ کے آخر میں منعقدہ نشست میں خاندانوں سے جمع ہونے والی کل رقم ان ممبران میں سے کسی ایک فرد ممبر کو دی جائے گی (اور وہ بعد کے مہینوں کے اقساط ادا کرتا رہے گا)۔ کیا اس طرح جمع شدہ رقم کو (قرض) لینا صحیح ہے؟

جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔

-------------------

سوال: ایک شخص نے قرض الحسنہ بینک اکائونٹس کی قرعہ اندازی میں عمرہ کا سفرہ گرانٹ میں جیتا ہے، کیا یہ رقم وصول کرنا جائز ہے؟ اور کیا اس رقم کو صرف حج و عمرہ کے لیے ہی خرچ کرنا ہوگا؟

جواب: جائز ہے اور اسے عمرہ یا کسی دوسری ضرورت میں بھی خرچ کر سکتے ہیں۔

مآخذ: آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی سرکاری ویب سائٹ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .