حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "کاسمیٹک سرجری" کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔
اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: کیا چہرے یا بدن کے کسی دوسرے حصے کا آپریشن کر کے اسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر اس میں نامحرم کا چھونا اور نگاہ کرنا نہ ہو تو جائز ہے۔
مآخذ: آیت اللہ سیستانی کی سائٹ۔