۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
روزۀ افراد سالخورده

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے "عمر رسیدہ افراد کے روزہ" کے متعلق اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "عمر رسیدہ افراد کے روزہ" کے حکم کے متعلق اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ "بوڑھے مرد اور خواتین کہ جن کے لئے روزہ رکھنا مشقت کا باعث ہے ان پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ ہر روزہ کے بدلے ایک مُد (تقریباً چودہ چھٹانک) گندم، جو یا چاول وغیرہ کسی فقیر کو بطور فدیہ دیں اور اگر یہ افراد بالکل روزہ رکھنے کی طاقت و توان نہ رکھتے ہوں تو احتیاط کی بنا پر انہیں فدیہ دینا چاہئے اور دونوں صورتوں میں اگر ماہِ مبارک رمضان کے بعد وہ روزہ رکھ سکتے ہوں تو احتیاطِ مستحب کی بنا پر انہیں روزوں کی قضا بجا لانی چاہئے"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .