بدھ 6 اگست 2025 - 12:45
احکام شرعی | اربعین کے سفر کے لیے قرض لینے کا شرعی حکم

حوزہ/ حضرت آیت‌اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اربعین کے سفر کے لیے قرض لینے کے شرعی حکم سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام حسین علیہ السلام کی اربعین کی زیارت ایک عظیم عبادت اور سیدالشہداء علیہ السلام سے محبت و عقیدت کی علامت ہے۔ لیکن مالی مشکلات اور محدود وسائل کے پیش نظر اکثر مشتاق زائرین کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا مالی تنگی کے باوجود قرض لے کر اس با برکت سفر پر جانا جائز ہے؟

حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اس استفتاء کا جواب دیتے ہوئے فرمایا:

سوال: اگر کوئی شخص مالی طور پر اس قابل نہیں کہ اربعین کے سفر پر جا سکے، تو کیا وہ قرض لے کر یہ سفر کر سکتا ہے؟

جواب: اگر قرض کی واپسی میں اسے سختی یا دشواری نہ ہو، تو یہ عمل اچھا ہے اور مستحب ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha