قرض
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قرض کو رد مظالم کا متبادل کرنا
حوزہ؍اگر رد مظالم کی نیت سے اسے بریٔ الذمہ کر دیں تو آپ کا ذمہ بری ہو جائے گا اور اطلاع دینا ضروری نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قیمت کی ادائیگی نہ کرنے کی بنا پر معاملہ فسخ کرنا
حوزہ؍اس صورت میں کہ جب فروخت کنندہ مال کی حوالگی کرچکا ہو، محض قیمت کی ادائیگی میں تاخیر خیار فسخ (معاملہ ختم کرنے کا اختیار) کا سبب نہیں بنتی، لہذا اگر کسی اور بنا پر خیار فسخ نہ رکھتا ہو تو معاملہ لازم (ناقابل تنسیخ) ہے اور اسے فسخ کا حق حاصل نہیں اور خریدار کو پیسے کی قدر میں گراوٹ کے حساب سے قیمت ادا کرنا ہوگی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:زیادہ وصولی کی شرط پر قرض دینا
حوزہ؍اگر آپ نے قرض لینے والے کی اس پیشکش کی بنیاد پر کہ وہ اضافی رقم بھی بطور ہدیہ دے گا، قرض دیا ہو تو افراط زر کی مقدار سے زیادہ وصول کرنا جائز نہیں ہے، اگرچہ آپ نے یہ شرط نہ بھی رکھی ہو۔ تاہم اگر قرض لینے والا پیشگی شرط اور طے کئے بغیر اضافی رقم ادا کرے تو کوئی حرج نہیں ہے، اگرچہ یہ رقم وصول کرنا مکروہ ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قرض کی مقدار سے زیادہ رقم کی ادائیگی یا وصول کرنا
حوزہ؍ اگر قرض کے معاہدے کے ضمن میں اضافی ادائیگی کی شرط یا طرفین نے اضافی ادائیگی پر بنا نہ رکھی ہو تو اگر قرض لینے والا اپنی رضامندی سے اضافی رقم کی ادائیگی کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
سودی نظام کے خاتمے سے قرآن و سنت کا نظام قائم ہوگا، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ لاہور میں علماء سے گفتگو میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے تاریخی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے فی الفور قانون سازی کی جائے، اسلام کے پاس نظام خمس و زکوٰة کی شکل میں بہترین معاشی نظام موجود ہے، سودی نظام کے خاتمے سے قرآن مجید کے نظام کا نفاذ ہوگا تو برکت پیدا ہوگی، شہید باقر الصدر نے ”اقتصادنا“ میں اسلامی بینکاری کی تشریح کر دی ہے۔
-
دعائے مجیر بیماریوں سے شفایابی و مشکلات سے خلاصی، مولانا محمد معراج رنوی
حوزہ/ اگر کسی کے گناہ صحرا کے ریت کے مساوی بھی ہوں تو دعائے مجیر کی توسل سے بخش دئیے جائیں گے۔ ساتھ ہی قرض کی ادائیگی وتمامی رنج وآلام سے مرخصی اور مشکلات ازدواجی کیلئے انتہائی مفید و موثر نیز جملہ حاجات کی برآوری اس دعا کے ذریعہ ممکن ہے۔
-
صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور:
سودی نظام سے غریب قرض کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے، مولانا سید حبیب اللہ مدنی
حوزہ/ صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور نے کہا کہ سودی کاروبار کرنے والے دولتمند غریب کی خون پسینہ کی کمائی سے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں، ایسے سودی نظام نے معاشرہ کو پاک کرنا بے حد ضروری ہے۔