حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشیعہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
امام صادق علیه السلام:
مَن أَنظرَ مُعسِراً کانَ لهَ علیَ اللهِ فی کُلِّ یَومٍ صَدَقَةٌ بِمثلِ مالَهُ عَلَیهِ حتّی یَستوفِیَ حقَّه.
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جو شخص اپنے تنگدست مقروض کو مہلت دیتا ہے، خداوند ہر دن کے بدلے اتنی ہی رقم کے برابر اس کے نامۂ اعمال میں صدقہ لکھتا ہے، جب تک کہ وہ اپنا قرض واپس نہ لے لے۔
وسائل الشیعہ، ج ۱۳، ص ۱۱۴









آپ کا تبصرہ