۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
بدحجاب
غیر مناسب لباس پہننے کا حکم

حوزہ / آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے غیر مناسب لباس پہننے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے غیر مناسب لباس پہننے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

سوال: کیا تنگ اور فیشن کے طور پر پھٹی ہوئی شلوار اور نامناسب قمیض(مانتو) پہننا جائز ہے؟

جواب: عام طور پر ایسے لباس کا پہننا جو رنگ، ڈیزائن یا پہننے کا انداز کی وجہ سے نامحرم افراد کی توجہ کا باعث بنے اور حرام میں مبتلا ہونے کا باعث ہو اور اسی طرح ہر وہ پوشاک جو غیر مسلمانوں کا لباس شمار ہو اور اسے پہننا مغربی ثقافت کی ترویج کا باعث بنے، جائز نہیں ہے اور اس کے مصادیق مشخص کرنا مکلّف کا کام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .