جمعرات 13 فروری 2025 - 05:00
شرعی احکام | استخارہ پر عمل نہ کرنے یا دوبارہ استخارہ کرنے کا حکم

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے استخارہ پر عمل نہ کرنے یا دوبارہ استخارہ کرنے کے متعلق اپنا نظریہ بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے استخارہ پر عمل نہ کرنے یا دوبارہ استخارہ کرنے کے متعلق اپنا نظریہ بیان کیا ہے کہ جسے ہم دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کر رہے ہیں۔

سوال: کیا استخارے کے خلاف عمل کرنا یا دوبارہ استخارہ کرنا جائز ہے؟

جواب: بہتر یہ ہے کہ انسان جن امور کو انجام دینا چاہتا ہے پہلے ان کے متعلق غور و فکر کرے یا تجربہ کار اور قابل اعتماد افراد سے مشورہ کرے لیکن اگر پھر بھی کسی نتیجہ پر نہ پہنچے تو استخارہ کرے اور جب تک حالات نہیں بدل جاتے تب تک دوبارہ استخارہ کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • معراج بانو رضوی IR 07:21 - 2020/09/28
    Azadari hamari paichan haike ham haq ke sath hain aur husaini hain yazidi nahi