۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
صلہ رحمی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے نامحرم افراد سے صلہ رحمی کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نامحرم افراد سے صلہ رحمی کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے، جسے ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں:

نامحرم افراد سے صلہ رحمی کے متعلق رہبر انقلاب سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت کے پیش نظر چچازاد بھائی اور چچازاد بہن جیسے نامحرم رشتہ داروں کے موارد میں کس طرح اس دینی فریضے پر عمل کیا جائے گا؟

جواب: اگر نسبی رشتے دار ایک دوسرے سے قطع تعلق نہ کریں اور بعض اوقات شرعی قوانین کی رعایت کرتے ہوئے ایک دوسرے کے حالات سے آگاہ رہیں اور بالخصوص مشکلات میں ایک دوسرے کی مدد کریں تو انہوں نے صلہ رحمی کے فریضے پر عمل کیا ہے اور صلہ رحمی کے لیے ضروری نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے کے پاس آئیں جائیں یا بلاواسطہ رابطے میں رہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .