۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
والدین

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے والدین کی اطاعت کی مقدار کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطا بق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے والدین کی اطاعت کی مقدار کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے جسم ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کےلیے ذکر کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: ماں باپ کی اطاعت کس قدر لازم ہے؟

جواب: اگر ماں باپ کسی چیز کے انجام دینے کا کہیں اور اس کا انجام دینا خلاف شریعت بھی نہ ہو تو ان کے حکم کے اطاعت کرنی چاہیے اور ان کے امر کی اطاعت نہ کرنا ان کے لیے زیادہ تکلیف کا باعث ہو تو اس صورت میں ان کے امر کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .