۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
News ID: 403540
20 اکتوبر 2024 - 08:57
پوشیدن لباس آمریکایی

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب نے "امریکی لباس پہننے" کے بارے میں ایک استفتاء کے جواب میں وضاحت فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے "امریکی لباس پہننے" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* امریکی لباس پہننا

سوال: امریکی لباس پہننے کا کیا حکم ہے؟

جواب: ان کپڑوں کا پہننا جو استعماری حکومتوں کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں، اس لحاظ سے کہ وہ اسلام دشمنوں کی بنائی ہوئی چیزیں ہیں، بذات خود (فی نفسہ) کوئی حرج نہیں رکھتا۔ لیکن اگر یہ عمل غیر اسلامی دشمن کی ثقافت کو فروغ دینے کا سبب بنے، یا اسلامی ممالک پر استعماری اور استحصالی تسلط کے لئے ان کی معیشت کو تقویت پہنچانے کا باعث ہو، یا اسلامی حکومت کو معاشی نقصان پہنچائے، تو ایسی صورت میں یہ قابل اشکال ہے، اور بعض حالات میں اس کا پہننا جائز نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .