حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "آخری وقت میں نماز کی نیت کے طریقہ" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکام شرعی میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
* آخری وقت میں نماز کی نیت کا طریقہ!
سوال: اگر صبح کی نماز دو منٹ باقی وقت میں شروع کی جائے اور نماز کے دوران سورج طلوع ہو جائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کی قضا واجب ہے یا نماز ادا ہو شمار ہوگی؟
جواب: اگر نماز کی کم از کم ایک رکعت وقت کے اندر پڑھی ہو تو نماز ادا شمار ہوگی۔ اور اگر شک ہو کہ وقت کم از کم ایک رکعت کے لیے باقی تھا یا نہیں، تو نماز کو اس نیت سے پڑھیں جو آپ کے ذمے ہے (یعنی نہ ادا اور نہ قضا کی نیت سے)۔ البتہ جان بوجھ کر نماز کو اس قدر دیر تک مؤخر کرنا جائز نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ