ہفتہ 1 فروری 2025 - 04:30
احکام شرعی | مہمان کی مہمان نوازی کے خاطر نماز کو اول وقت ادا کرنے میں تاخیر کرنا!

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے "مہمان کی مہمان نوازی کی خاطر نماز میں تاخیر" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے "مہمان کی مہمان نوازی کی خاطر نماز میں تاخیر" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو ہمارے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* مہمان کی مہمان نوازی کے خاطر نماز کو اول وقت ادا کرنے میں تاخیر کرنا!

سوال: کیا مہمان کی خاطر اول وقت نماز پڑھنے میں تاخیر کرنا جائز ہے؟

جواب: اول وقت نماز کے واجبات کو ادا کرنے اور مہمان سے اجازت لینے کے ساتھ دونوں کام اکٹھے کئے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ وقت پر نماز پڑھنا اولیت اور فضیلت رکھتا ہے، لیکن اگر یہ عام طور پر مہمان کی توہین سمجھی جائے، تو اس صورت میں نماز کو ادا کرنے میں تاخیر کی جا سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha