حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "دوا کے سائیڈ ایفیکٹس ثابت ہونے پر ڈاکٹر کی ذمہ داری" کے موضوع پر اس استفتاء کا جواب دیا ہے، جسے ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
* دوا کے سائیڈ ایفیکٹس ثابت ہونے پر ڈاکٹر کی ذمہ داری
سوال: اگر کسی دوا کے نقصانات سائنسی طور پر ثابت ہو جائیں اور اسے ماہرین نے استعمال کرنا بند کر دیا ہو، تو کیا وہ ڈاکٹر جو سالوں سے یہ دوا مریضوں کو دے رہے تھے، اس کے ذمہ دار ہوں گے؟
جواب: اگر مریض خود ڈاکٹر کے پاس گیا ہو اور اپنی مرضی کے مطابق علاج کروایا ہو، اور ڈاکٹر نے بھی عام طور پر استعمال ہونے والی اور معیاری دوائیں تجویز کی ہوں، تو اس صورت میں ڈاکٹر ذمہ دار نہیں ہوگا۔









آپ کا تبصرہ